بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی شمع روشن کی،میاں ایوب

بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی شمع روشن کی،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے پارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی شمع اپنے لہو سے روشن کی ہے اس لئے اپنی قائد کے لہو سے قائم ہونے والی جمہوریت کی اس شمع کی ہم اپنے جسم میں خون کے آخری قطرے تک حفاظت کرتے رہیں گے اور جمہوریت کی اس شمع کو کسی بھی قیمت پر بھجنے نہیں دیں گے تاہم مسلم لیگ (ن) کو بھی ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔