قائد اعظم بااصول ،دیانتدار اور بے باک لیڈر تھے،رشید رضوی

قائد اعظم بااصول ،دیانتدار اور بے باک لیڈر تھے،رشید رضوی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رشید احمد رضوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح بااصول ،دیانتدار، نڈر اور بے باک لیڈر تھے انہوں نے بیک وقت ہندو انگریز اور کانگریسی ملاؤں کو شکست فاش دے کر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے جس مملکت کا خواب دیکھا تھا اور جس کے حصول کے لئے انہوں نے ایک طویل جدوجہد کی وہ ایک اسلامی فلاحی ریاست تھی مگر بدقسمتی سے ان کی زندگی نے وفا نہ کی جس سے وطن عزیز ایک اسلامی مملکت بننے سے کوسوں دور چلا گیاآج بھی اگر قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر ملک میں نظام مصطفےٰﷺ نافذ کردیا جائے تو ملک و قوم کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے سیاستدانوں کو قائد اعظم کے اصولوں کو پیش نظر رکھ کر ملک کی بقاء ،سلامتی ،تحفظ اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے متحد ہو جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کالونی گلبرگ میںیوم قائد اعظم کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رانا رحمت علی،ملک بشیر احمد نظامی،قاری وسیم شہزاد،مولانا ثاقب افضل،مولانا سرفراز قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ بے اصول اور غیروں کے اشاروں پر چلنے والے سیاستدانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ایسے سیاستدانوں اور مفاد پرستوں ابن الوقتوں سے نجات کے لئے نظام مصطفےٰﷺ کی راہ اپنانا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...