محبت رسول ؐ کے بغیردعویٰ ایمان نامکمل ہے، مقررین

محبت رسول ؐ کے بغیردعویٰ ایمان نامکمل ہے، مقررین

لاہور(نمائندہ خصوصی)حضور نبی کریم ؐ کی ولادت باسعات کی خوشی میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں ’’31ویں قومی سیرت النبی ؐکانفرنس ومحفل میلاد مصطفیؐ برائے خواتین‘‘منعقدکی گئی۔جس کی صدارت صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے کی ۔کانفرنس سے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی ،ڈاکٹرحمیراطارق،(نائب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شعبہ خواتین)فوزیہ وقار(چیئرپرسن کمیشن برائے ترقی خواتین)،مسز شازیہ کامران،فرزانہ بٹ (رکن پنجاب اسمبلی)شازیہ عمران ودیگرخواتین رہنماؤں نے خطاب کیا۔جبکہ کانفرنس میں مسز آمنہ مجتبی شجاع الرحمن،میڈم شہناز ،مسز خالدہ نورین،مسز شاہین،بیگم مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مس رفعت ،میڈم قدسیہ،مس طاہرہ حبیب سمیت مذہبی وسماجی،سول سوسائٹی اورمدارس کی ناظمات و معلمات ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ کی عہدیداران،ذمہ داران،جامعہ سر اجیہ نعیمیہ،جامعہ تعلیم القرآن،جامعہ شیرربانی،جامعہ ہجویریہ،جامعہ فیضان مدینہ کی اساتذہ وطالبات سمیت ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ محبت رسول ؐ کے بغیردعویٰ ایمان نامکمل ہے۔پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل بنانے کیلئے اسوۂ رسول ؐسے رہنمائی لیناہوگی۔ اس موقع پربائی وزیرخزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے صدارتی جبکہ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، ڈاکٹرحمیراطارق اوررکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ بھی خصوصی خطاب کیا۔کانفرنس میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ننھی طالبات نے ٹیبلوبھی پیش کئے جس کو کانفرنس میں شریک خواتین نے بے حدسراہا۔کانفرنس میں’’نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت،آمدمصطفی مرحبامرحبا،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے ‘‘کے فلک شگاف نعروں نے سماں باندھ دیا۔کانفرنس کے موقع پرجامعہ سراجیہ نعیمیہ اندورنی و بیرونی حصے کوبرقی قمقموں سے سجایا گیاتھا۔کانفرنس میں شرکت کرنے والی مہمان خواتین کو اسلامی کتب سمیت ودیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔کانفرنس ہال میں کثیرتعدادمیں بینرزآویزاں کئے گئے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے متعلق پیغامات درج تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...