بے نظیر بھٹو کی برسی ،راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کےلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، شہادت لیاقت باغ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے 500افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کےلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،اہم مقامات پر ایلیٹ فورس گشت کر ے گی۔شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی حفاظت کے لئے پولیس فورس لگائی گئی ہے