ہندوستانی وزیر اعظم کے اچانک دورہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔مولانا محب النبی

ہندوستانی وزیر اعظم کے اچانک دورہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔مولانا محب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)ہندوستانی وزیر اعظم کے اچانک دورہ پاکستان کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور اس پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے،لگتا ہے کہ ہندوستان تعلقات میں بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے کے بجائے پوائنٹ سکورنگ کررہا ہے جس سے خطے کے حالات بہتری کی توقع بے فائدہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی، سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر، حافظ غضنفر عزیز، حافظ نصیر احمد احرار، چوہدری عبد القدیر گجر ودیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان اچھے ہمسایوں کی طرح پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا ہوں لیکن ہندوستانی قیادت میں سنجیدگی کا فقدان ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اس کے حل کی طرف بڑھنے کے بجائے دیگر نمائشی اقدامات سے حالات میں بہتری کی توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت میں سیاسی عزم کی کمی ہے جس کی وجہ سے فیصلہ سازی کا عمل سست ہے۔