بھارتی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھارتی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔امن کی آشا کے نام پر بھارت سے پہلے بھی دوستی کا انجام کئی بار سامنے آچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اچانک اور خفیہ پاکستان آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی لاہور کے رہنماء حافظ سلمان بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔