اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، علامہ سید ریاض حسین

اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، علامہ سید ریاض ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔سیرت النبی ہمارے لئے مینارہ ء نور کی حیثیت رکھتی ہے۔پروٹوکول کے نام پر عوام کی توہین اور تذلیل بند کی جائے۔مسلم حکمران مشترکہ کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے اختلافات ختم کروائیں۔ پاکستان خطہ ء عشق محمد ہے۔قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے نجات ممکن ہے۔اسلام قتل نا حق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔اسلحہ کے عالمی سوداگر عالمی امن کے دشمن ہیں۔اسلام میں جاگیر دارانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔رینجرز کی کوششوں سے خوف کی دیوار ٹوٹ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل سنی سیکرٹریٹ میں جماعت اہلسنّت کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچرنے ایک معصوم بچی کی جان لے لی ہے۔رسول اکرم کی حیات طیبہ لائق تقلید نمونہ ہے۔قائد اعظم کے افکار کو مشعل راہ بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...