وزیر اعظم سندھ میں فوجی آپریشن پر لچک کا نظریہ رکھتے ہیں، ذوالفقار ندیم
لاہور(نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے رہنما چوہدری ذولفقار علی ندیم نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری اپریشن پر حکمران طبقہ نظرثانی کیلئے بیٹھ گیا ہے جو کہ ملک وقوم کیلئے المیہ ہے۔ سندھ کے حکمران چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی آپریشن ہواور پنجاب کے حکمران نہیں چاہتے کہ پنجاب میں سندھ طرز کا فوجی آپریشن شروع ہو،اس امر کااظہار انہوں نے تنظیمی امور پرمشتمل ایک میٹنگ کے دوران بات چت کرتے ہوئے کیا۔ ذولفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سندھ میں فوجی آپریشن پر لچک کانظریہ رکھتے ہیں مگر وہ اپنے اقتدار کی ٹرم پوری کرکے عزت سے اقتدار کے ایوانوں میں رخصت ہونا چاہتے ہیں اگرانہوں نے ملک میں جاری فوجی اپریشن پر لچک کاکھلے عام اظہار کیا تو وہ اپنے سابقہ دور حکومتی ادوار کا نتیجہ جانتے ہیں ۔