آصف زرداری کے دورمیں عوام خوش اور خوشحال تھے۔ اشرف بھٹی

آصف زرداری کے دورمیں عوام خوش اور خوشحال تھے۔ اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر اورمردحر آصف علی زرداری اورمیاں نوازشریف کے دوراقتدارمیں موازنہ کیا جائے توپیپلزپارٹی کے دورمیں عوام زیادہ محفوظ ،خوش اور خوشحال تھا جبکہ آج ہرآنگن میں محرومیوں اوراندھیروں کا بسیرا ہے۔آج ملک پربیرونی قرض کابوجھ جبکہ حکمرانوں کے نجی اثاثوں کاحجم بڑھ رہا ہے ۔ جوحکمران خودبدعنوان ہوں وہ کسی قومی بحران پرقابونہیں پاسکتے۔نوازشریف سے کوئی امید باندھناخوش فہمی کے سواکچھ نہیں۔نوازشریف دھونس دھاندلی سے تیسر ی باروزیراعظم بنے مگران کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں،حکمرانوں کے رویوں اور پاکستان کے سیاسی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وہ شوکت ٹاؤن میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے پاس پی آئی اے اورواپڈاسمیت قومی اداروں کی نیلامی کاکوئی مینڈیٹ نہیں۔قومی معیشت پرمصیبت آن پڑی ہے مگرحکمران سیاسی انتقام کے درپے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے ہزاروں فیکٹریاں بندپڑی ہیں مگر حکمرانوں کے کاروباری اداروں کی پیداوارمیں کوئی کمی نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی فیکٹریوں اور کارخانوں کیلئے بجلی اورگیس کی بندش نہیں ہوتی جبکہ دوسروں کی ملیں بندپڑی ہیں۔ وفاقی حکومت نے توانائی بحران ختم کرنے کیلئے کوئی قابل ذکراقدام نہیں کیا،خالی اشتہارات سے روشنی اورخوشحالی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محض بیانات سے منفی رجحانات نہیں بدلے جاسکتے ،بزدل حکمران اندرونی وبیرونی خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...