میٹروٹرین منصوبہ عام آدمی کو معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا،عرفان دولتانہ

میٹروٹرین منصوبہ عام آدمی کو معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گااور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی اوراس منصوبے کو 2برس میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور اس ضمن میں تعمیراتی مٹیریل کا باقاعدگی سے تجزیہ کرایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے بنائے گئے اور پھر اس منصوبوں کی مقبولیت کے بعد ملتان میں بھی میں میٹرو بس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ماضی میں کسی حکومت نے عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔دنیا بھر میں پاکستان کی سفری سہولتوں کی اب تعریف کی جارہی ہے اور میٹروبس منصوبے کو بے حدسراہا گیا ہے