میاں نوازشریف امن وآشتی کے علمبردار ہیں: اقبال سندھو

میاں نوازشریف امن وآشتی کے علمبردار ہیں: اقبال سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین برطانیہ کی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں میں نیا دور شروع ہوگا۔وزیراعظم میاں نوازشریف امن وآشتی کے علمبردار ہیں ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی نریندرمودی کادرست فیصلہ ہے۔کشمیر سمیت تنازعات کے سدباب سے دونوں ملکوں میں کئی ملین شہریوں کی زندگی پرمثبت اثرپڑے گا ۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اقبال سندھو اورحِناملک نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپرمثبت تعلقات کافروغ پاکستان کی منتخب قیادت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ ہماری قیادت نے دستیاب وسائل کے درست استعمال سے بیشترمسائل کوشکست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں زرداریوں اورحواریوں کی بدترین بدعنوانی نے ایٹمی پاکستان کواندھیروں میں ڈبودیاتھامگرعنقریب اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ہماری قیادت اپنے عزم واستقلال سے بحرانوں پرقابوپالے گی۔