قائداعظم ؒ کو سیکولر کہنے والے اسلام اورپاکستان کے غدار ہیں:اسلامی تحریک طلبہ
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) قائداعظم ؒ کو سیکولر کہنے والے غداران پاکستان ہیں ،قائد اعظم ؒ برصغیر پاک وہند کے بلند پائیہ لیڈروں میں سے تھے جن کی صلاحیتوں کو اپنوں اور غیروں سب نے تسلیم کیا اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے یوم پیدائش بانی پاکستان محمد علی جناحؒ پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پاکستان ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے جو پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے اسلام اور پاکستان کی ترقی ان کا مقصد زندگی تھا ،جس ادارے نے نبئ مکرم ﷺ کو دنیا کا سب سے بڑا قانون دان تسلیم کیا اس ادارہ میں داخلہ لینا اور مولانا اشرف علی تھانوی ؒ ،علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ ،پیر جماعت علی شاہ ؒ ودیگرجیسے بلند پائیہ علمائے دین کی رفاقتیں بھی اس امر کا ثبوت ہیں کہ بانئ پاکستان محمد علی جناح ؒ دین اسلام سے محبت کرتے تھے دین اسلام سے ان کا لگاؤ تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کو خواب دیکھنے والے عناصر بانئ پاکستان کو سیکولر بناکر مملکت خدداد پاکستان اور بانئ پاکستان ؒ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جسے کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا بانئ پاکستان بھی پاکستان میں اسلام نظام خلافت قائم کرنا چاہتے تھے آج اسلام سے بغاوت کرنے،سیکولر ازم کی حمایت کرنے والوں کو حکومتی سطح پر سپورٹ کیا جارہا ہے جو نظریہ پاکستان کا گلہ دبانے کی سازش ہے حکومت لبرل ازم کیابیان واپس لے اسلام میں کوئی لبرل ازم نہیں ہے اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے سربراہ تحریک غلام عباس صدیقی نے اسلامی تحریک طلبہ کے مرکزی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پاکستان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قائد کو متنازعہ بنانے والوں کو حکومتی سطح پر لگام ڈالی جائے ان کی تحریر،تقریر،تنظیم سازی پر پابندی عائد کی جائے ۔قائد کے فرامین کے مطابق پاکستان کو ایسی اسلامی فلاحی مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر لایاجائے جس کا آئین ،دستور،قانون کا ماخذ قرآن مجید وسنت رسولؐ ہو۔