لاہور سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ گڑھی خدا بخش کے روانہ ہو گیا

لاہور سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ گڑھی خدا بخش کے روانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان کا قافلہ گذشتہ رات دو بجے بے نظیر شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہو گیا ‘ پیپلز پارٹی لاہور کے صوبائی حلقہ 154کے کارکنان کا ایک بہت بڑا قافلہ ٹکٹ ہولڈر اور سیکرٹری اطلاعات لاہور فیصل میر نے زونل صدر ڈاکٹر ضرار کی قیادت میں شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی آٹھوویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے گذشتہ رات لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کے لئے بذریعہ سڑک روانہ کیا ۔پیپلز پارٹی لاہور کے یہ کارکنان اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی آج 27دسمبر کو ہونے والی برسی کی تقریب میں شرکت کریں گے اور اپنی شہید قائد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے ۔پیپلز پارٹی کے ان جیالے کارکنان نے روانگی کے وقت اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے پرچم چیرمین و شریک چیرمین آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو زرداری شہید قائدین زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصاویریں بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں اوہ وہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے۔زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے ۔