مصنوعی اقدامات سے معیشت بحال نہیں ہوگی۔ الطاف شاہد

مصنوعی اقدامات سے معیشت بحال نہیں ہوگی۔ الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے مصنوعی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوگی۔ حکمرانوں نے کشکول تونہیں توڑامگر بیچارے عوام کی کمرضرور توڑدی ہے ۔بیرونی قرض پرانحصار کرنیوالی معیشت کامستقبل روشن نہیں ہوتا ۔ پرویزشرف کے دورمیں ہمارے مزدور،محنت کش اورکسان بھائی خوشحال تھے مگر آج وہ بھی بری طرح کنگال اور بدحال ہیں۔ نوازشریف کو بھارت سے تنازعات کے پائیدارحل سے زیادہ اپنے بھارتی ہم منصب سے دوستی استوارکرنے اوربھارت میں سٹیل ملز لگانے میں دلچسپی ہے۔پنجاب اورسندھ کے حکمران خاندانوں کے نزدیک عوام کی کوئی اہمیت نہیں ورنہ انہیں مرنے کیلئے نہ چھوڑاجاتا۔وہ ایک سیمینارسے خطاب کررہے تھے