گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،21 دوکانداروں کے چالان

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،21 دوکانداروں کے چالان

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے744مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ30,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر54افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...