ہمارا سیاسی نظام ہی ایسا ہے کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مک مکا کرتے ہیں: جسٹس(ر) افتخار محمد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی نظام ایسا ہے کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مک مکا کرتے ہیں، میرے چیف جسٹس ہوتے ہوئے ایک وزیر اعظم نے 52 ارب روپے بانٹے ،میں نے احتساب کر کے 46 ارب روپے اس سے واپس لئے، وکلاءاور سیاستدان میرے ساتھ ہیں مشاورت کے بعد سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس(ر) افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات تھے اس کے باوجود ان کے خلاف بے رحمانہ احتساب کیا ،ہمارا سیاسی نظام ایسا ہے کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مک مکا کرتے ہیں مگر میں کسی جماعت کے خلاف بات نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد سیاسی پارٹی بنا سکتا تھا کوئی آئینی پابندی نہیں تھی مگر ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا تھا۔ افتخار چوہدری نے کہاکہ ہماری پارٹی ممبر شپ فیس 10روپے ہے مگر میں نے ایک ہزار روپے فیس دی ہے۔