محمد رفیع کی سوانح حیات لانچ کر دی گئی

محمد رفیع کی سوانح حیات لانچ کر دی گئی

ممبئی(آئی این پی) بھارت کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی سوانح حیات جمعرات کے روز انکی91ویں یوم پیدائش پر لانچ کر دی گئی۔گلوکا ر کی زندگی پر یہ کتاب معروف مصنف سجاتا دیو نے تحریر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کتاب کی تقریب رونمائی میں محمد رفیع کے صاحبزادے شاہد رفیع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گلوکار کی زندگی پر تحریر کی جانے والی اس کتاب کا نام ’’محمد رفیع، گولڈن وائس آف دی سلور سکرین ‘‘ ہے۔شاہد رفیع نے تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انکی ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ انکے والد کی زندگی پر کوئی کتاب لکھی جائے جو بلا آخر پایہ تکمیل کو پہنچی۔

مزید : کلچر


loading...