بولی وڈ اداکارہ سادھنا شیو دسانی چل بسیں
ممبءئی (آئی این پی)بولی وڈ اداکارہ سادھنا چل بسیں‘کچھ عرصے سے بیمار ماضی کی معروف بولی وڈ اداکارہ سادھنا کا ممبئی میں انتقال ہوگیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنے وقتوں کی معروف اداکارہ اور ایک سے ایک کامیاب فلم میں کام کرنے والی سادھنا کا انتقال 74 سال کی عمر میں ہوا، ان کی بیماری کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔سادھنا کا شمار ماضی کی بہترین اداکاراوں میں کیا جاتا تھا جو ’لو ان شملہ‘، ’پارکھ‘، ’ہم دونوں‘، ’وقت‘، اور ’وہ کون تھی‘ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔سادھنا کے شوہر ہدایت کار رام کرشنا نئیر کا انتقال 1995 میں ہوا، اور اداکارہ کی کوئی اولاد نہیں تھی۔