پاکستانی فلموں کی مسلسل کامیابی خوش آئند ہے،نغمہ بیگم

پاکستانی فلموں کی مسلسل کامیابی خوش آئند ہے،نغمہ بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ نغمہ بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں مسلسل کامیاب ہوئی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ماضی کا سہنری دور لوٹ آئے گا۔

مزید :

کلچر -