شاہ رخ خان جیسا کوئی نہیں ہوسکتا‘رنویر سنگھ

شاہ رخ خان جیسا کوئی نہیں ہوسکتا‘رنویر سنگھ

کولکتہ (آئی این پی)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلمی صنعت میں 25 سال جبکہ انہوں نے صرف 5 سال گزارے ہیں، ان کا شاہ رخ خان سے کوئی مقابلہ نہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق رنویر سنگھ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ’باجی راؤ مستانی‘ کی کامیابی پر کافی خوش ہیں۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ مقابلے پر ریلیز کی گئی اور اب ’باجی راؤ مستانی‘ نے ’دل والے‘ کو پیچھے بھی چھوڑ دیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...