ثانیہ مرزا نے شاہ رخ خان کی ’’دلوالے‘‘ کو بہترین قرار دیدیا
ممبئی(آئی این پی) معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی18دسمبر کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ’’دلوالے‘‘ کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے چند ہفتے قبل ٹینس سٹار کی جانب سے فلم کی حیدرآباد میں جاری شوٹنگ کے دوران دلوالے ٹیم کو بریانی کی ٹریٹ بھی دی گئی تھی۔ثانیہ مرزا نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے شاہ رخ خان کی ’’دلوالے‘‘ دیکھی ہے جو انھیں بے حد پسند آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سپر سٹار کی یہ فلم بھی انکی گزشتہ فلموں کی طرح بہترین ہے۔