امریکی بلاک بسٹر فلم ایکس مین سلسلے کی 8 ویں فلم ڈیڈ پول کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (این این آئی) مارول کامکس کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکی بلاک بسٹر فلم ایکس مین سلسلے کی 8 ویں فلم ڈیڈ پول کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹِم مِلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ویڈ ولسن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے ۔
جو ایک تجرنے کے نتیجے میں اپنی طاقت و صلاحیتوں میں اضافہ کرکے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔فلم میں ویڈ ولسن کا مرکزی کردار ریان رینلڈز نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں مورینا بیکیرن،ایڈ اسکرین،ٹی جے ملر،گینا کارانو اور ایڈری ٹریکاٹکس سمیت دیگر شامل ہیں۔ لارین شویلر اور سیمون کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20thسنچری فوکس کے بینر تلے اگلے برس 12فروری کو نمائش کیلئے سینماء گھروں میں پیش کی جائیگی۔