لاہور میں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے،گلوکارظفر اقبال نیویارکر

لاہور میں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے،گلوکارظفر اقبال نیویارکر
لاہور میں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے،گلوکارظفر اقبال نیویارکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میں نے پوری دنیا میں پرفارم کیا ہے مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے وہ دنیا کے کسی خطے میں نہیں آتا ، لیجنڈ غزل گائیکی غلام علی کہتے ہیں کہ جس فنکار نے لاہوریوں سے داد حاصل کر لی ان کو کسی اور جگہ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور حقیقی معنوں میں جن فنکاروں کو عروج ملا ہے اس کا آغاز لاہور سے ہی ہوا ہے ۔ظفر اقبال نیویارکرنے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان آگے ہے۔
رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے گلوکار بھارت میں جا کر پرفارم کرتے ہیں بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کرے۔
تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی فضاء پیدا ہو سکے ۔ امن وامان کے قیام کے لئے بھارتی حکومت کو انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔میں اگلے برس جنوری میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مزید :

کلچر -