فواد خان اور عالیہ بھٹ کی ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ مکمل

ممبئی(آئی این پی) معروف پاکستانی اداکار فواد خان ،بولی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترااور عالیہ بھٹ کی فیملی ڈرامہ فلم ’’کپور اینڈ سنز ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکار سدھارت ملہوترا کی طرف سے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی تھی۔واضح رہے یہ رومانٹک ڈرامہ فلم فلمساز کرن جوہر نے پروڈیوس کی ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں دوسری مرتبہ بڑی سکرین پر جلوے بکھیریں گے اس قبل یہ جوڑی ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ڈائریکٹر شکن بترا کی ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں عالیہ بھٹ ، سدھارت ملہوترا اور فواد خان کے ساتھ ’’دلوالے‘‘ سٹار ورون دھون بھی نمایاں کردار میں نظر آئیں گے۔ کرن جوہر کی ’’کپور اینڈ سنز‘‘ آئندہ سال 18مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی