قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب
 قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

  


لاہور( فلم رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ کے دفتر میں پنجاب کی صدر مسز ملک،نائب صدر زارا اکبر اور دیگر رہنماؤں نے گزشتہ روز قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت رانا محمد ارشد تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد ارشد نے کہا کہ ہم سب کو قائد اعظم کا یوم پیدائش پورے جوش و خروش سے منانا چاہیے یہ ہم سب کے لئے دوہری خوشی کی بات ہے کہ آج ہی کے دن میاں محمد نواز شریف کی بھی سالگرہ ہے ۔ مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدرزارا اکبر نے کہا کہ ہم سب کو ملکی ترقی کے لئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرنا ہوگا۔میں بہت خوش ہوں کہ قائد اعظم اور میرے سیاسی قائد میاں محمد نواز شریف کا یوم پیدائش ایک ہی دن آتا ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور میاں محمد نواز شریف اس ملک کو عروج اور ترقی پر لے جائیں گے۔مسلم لیگ (ن)کلچرل ونگ لاہور کے نائب صدر پروڈیوسر یامین ملک نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف صحیح معنوں اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں پوری قوم کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔رابی پیر زادہ،خالد بٹ ،ذوالقرنین حیدر،عمران شوکی ،الطاف باجوہ ،صفدر اکبراور دیگر فنکاروں نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی وجہ سے ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی ہے اس بات پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے اللہ ہم سب کو پیار محبت اور امن سے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔میاں محمد نواز شریف جب سے اس ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں یہ ملک مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے تمام سیاسی قائدین کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر ملکی ترقی کے لئے ان کا ساتھ دیں تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائے۔

مزید : کلچر


loading...