بنگلہ دیش نے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دیدیا

بنگلہ دیش نے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور/ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستانی جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دے دیا، پاکستان سپر لیگ کیلیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹوئنٹی 20 کی یلغار کے باوجود زمبابوے سے ایک ٹیسٹ بچالیا گیا، دوسرے پانچ روزہ مقابلے کی جگہ تین محدود اوورز کے میچز کھیلے جائیں گے، نئے سال پر کھلاڑیوں کو معاوضوں میں اضافے کی خوشخبری بھی سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دے کر جذبہ خیرسگالی کا اظہار کیا جس کا اب بی سی بی نے بھی مثبت جواب دے دیا، بورڈ نے ہاپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلیے این او سی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے،کھلاڑیوں کی فروری میں یو اے ای میں شیڈول ایونٹ میں شرکت مکمل فٹنس سے مشروط ہوگی۔یواین پی کے مطابق گذشتہ روز بنگلہ دیشی بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی لیگ میں شرکت کیلیے این اوسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسی میٹنگ میں کئی دیگر تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ کی ہوم سیریز کو ایک ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی 20 تک محدود کرنا بھی شامل ہے۔