سلمان خان نے کرینہ کپورکو کرسمس پر خصوصی تحفہ دیدیا

سلمان خان نے کرینہ کپورکو کرسمس پر خصوصی تحفہ دیدیا
 سلمان خان نے کرینہ کپورکو کرسمس پر خصوصی تحفہ دیدیا

  


ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج کرسمس اپنے گھر میں بہن اداکارہ کرشمہ کپور اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ منا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اچانک اپنے گینگ کے ساتھ کرینہ اور سیف کے گھر پہنچ گئے۔واضح رہے سلمان خان اور سیف علی خان کے درمیان طویل عرصے سے سرد جنگ جاری ہے جبکہ کرینہ کپور اور سپر سٹاربہت اچھے دوست ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس خوشی کے موقع پر دونوں اداکاروں نے آپس کے تمام تر جھگڑوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صلح کر لی ہے جو کرینہ کپور کیلئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔ بعد از کرینہ کپو ر کی طرف سے اس موقع پر لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئیں۔

مزید : کلچر


loading...