باہمی ون ڈے میچز میں کیویز کا سری لنکا کیخلاف پلڑا بھاری

باہمی ون ڈے میچز میں کیویز کا سری لنکا کیخلاف پلڑا بھاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ون ڈے میچز میں کیویز کا پلڑا بھاری ہے، کیویز کو کل 90 میچز میں سے 42 اور آئی لینڈرز کو 40 فتوحات حاصل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1979ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 90 میچز کھیلے گئے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو آئے ہیں، کیویز نے 42 اور آئی لینڈرز نے 40 میچز جیت رکھے ہیں، سات میچز بے نتیجہ رہے جبکہ ایک ٹائی رہا۔
دونوں ٹیمیں پہلی بار 1979ء میں مدمقابل ہوئیں جس میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا رواں سال ہوا جس میں بھی کیوی ٹیم آئی لینڈرز پر حاوی رہی اور اس نے حریف ٹیم کو 98 رنز سے شکست دی۔