حفیظ اور اظہر کا عامر کے ساتھ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا، رمیض راجہ

حفیظ اور اظہر کا عامر کے ساتھ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا، رمیض راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اور اظہر علی نے محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت کے بارے میں اپنا احتجاج ریکار ڈ کروا دیا ہے اور چیئرمین پی سی بی کے ساتھ مل کر محمد عامر کے بارے میں ان کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو کھیلانے کے بارے میں فیصلہ پی سی بی حکام نے کیا ہے اور اس فیصلہ کو دونوں کھلاڑیوں کو ماننا پڑے گا اور اگر وہ نہیں مانتے تو پھر کرکٹ کو خداحافظ کہ دیتے ۔انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ محمد عامر کے ساتھ تمام معاملہ حل ہوگیا ہے۔کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات سے چیئرمین پی سی بی کوآگاہ کردیا ہے اور آخری فیصلہ اتھارٹی کا ہی ہوتا ہے۔