رائل پام کلب میں نئی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب

رائل پام کلب میں نئی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب
 رائل پام کلب میں نئی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب

  


لاہور(فلم رپورٹر)رائل پام کلب میں گزشتہ روزنئی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس شاندار اور پروقار تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض نتاشہ حسین نے انجام دیئے ۔میوزک لانچنگ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں استاد حامد علی خاں،استاد راحت فتح علی خان،نور بخاری،ولی حامد علی خاں،امانت علی،چوہدری اعجاز کامران،شہزاد چوہدری ،ڈاکٹر اعجاز وارث،نتاشہ علی،پروڈیوسر شازیہ ،موسیقار ساجی ،ڈاکٹر اعجاز وارث،ٹونی،دانیہ،نعمان جاوید،فاریہ بخاری،عبد الرحمن،عابد رشید اور راگا بوائز کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر استاد حامد علی خاں،ولی حامد علی خاں اور دانیہ نے فلم کے گیت سنا کر مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔ فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی ڈائریکٹر اور ہیروئن نور بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ولی حامد علی خاں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے میں ڈائریکشن جیسا مشکل کام کرنے میں کامیاب ہوئی اس کے ساتھ ساتھ فلم کی پروڈیوسر ڈاکٹر شازیہ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں مجھ پر اعتماد کیا اور اس فلم کو مکمل کرنے میں میرے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔استاد راحت فتح علی خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے کسی پاکستانی فلم کے لئے بلایا جاتا ہے تو میں تمام کام چھوڑ کر جاتا ہوں مجھے خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بھی بہت جلد فلم پروڈکشن کروں گا ۔

مزید : کلچر


loading...