عامر کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کا کسی کو حق نہیں ، وسیم اکرم

عامر کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کا کسی کو حق نہیں ، وسیم اکرم

لاہور (آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، عامر اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں ، آئی سی سی نے بھی ان کو اجازت دے دی ہے کسی کو حق حاصل نہیں وہ پی سی بی کو ڈکٹیٹ کرے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حق نہیں کہ وہ پی سی بی کو ڈکٹیٹ کریں۔انہوں نے کہ کہ محمدعامرکو کیمپ میں شامل کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہیے کیونکہ محمد عامر کو کیمپ یا ٹیم میں شامل کرنے کا اختیار پی سی بی کو ہے۔وسیم اکرام کا کہنا تھا کہ عامر کی شمولیت پر محمد حفیظ اور اظہر علی کے اعتراض کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...