افغانستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیدی

افغانستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیدی

شارجہ (آن لائن) افغانستان اور زمبابوے کے درمیان یو اے ای میں جاری5 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 49رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان نے زمبابوے کو131رنز کا ہدف دیا جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 82رنز کے کم ترین سکور پر آؤٹ ہوگئی ۔افغانستان کی پوری ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کی جانب سے اوپنر نورعلی زدران نے63رنز بنا کر نمایا ں رہے زمبابوے کی جانب سے لیگ سپنر گریم کریمر نے20رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی آخری7وکٹیں صرف35رنز کے اضافے سے گر یں افغانستان کے آف سپنر امیر امیر حمزہ نئی گیند کے ساتھ17رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرکے بہترین باؤلر رہے۔زمبابوے کے صرف تین بلے باز دہرے ہندسوں کے اسکور میں داخل ہوسکے،کپتان ایلےئن چیکمبورا28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک نان ٹیسٹ ٹیم نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں ایک ٹیسٹ نیشن کو شکست دے دی ہے۔ کامیابی پر انضما م الحق نے کہا کہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس کی بہت زیادہ خوشی ہے اور امید ہے کہ ٹیم اسی طرح مستقبل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور میری امیدوں پر پورا اترے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...