ولیمسن کی سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

ولیمسن کی سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز کین ولیمسن کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ ولیمسن سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہ ہوں۔ ان کی جگہ ہنری نیکولز کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا اور امید ہے کہ و ہ مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...