ڈرامہ ’’ویلکم بے بی ڈول‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ماہ نور

ڈرامہ ’’ویلکم بے بی ڈول‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ماہ نور
 ڈرامہ ’’ویلکم بے بی ڈول‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ماہ نور

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’ویلکم بے بی ڈول‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔اس ڈرامہ میں میرے آئٹم سانگ بہت پسند کئے جا رہے ہیں ۔اس ڈرامہ کی خاص بات منفرد اور لاجواب رقص اور بے مثال کامیڈی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ نئی لڑکیاں بغیر سیکھے تھیٹر میں آجاتی ہیں جس سے سٹیج پر بہت برا اثر پڑاہے۔ ماہ نورنے کہا ہے کہ ہر فنکار استاد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن نئی لڑکیاں بغیر سیکھے ہی فیلڈ میں آجاتی ہیں‘ ہمیشہ ہی دعاؤں کا سہارا لیا ہے لیکن اپنی جونئیر اداکاراؤں سے بہتری کی امید نہیں‘میں چاہتی ہوں کہ ہم سب اصل ڈرامے کو واپس لیکر آئیں اور وہ عروج کا دور صرف سینئرز کے ساتھ ہی آئے گا۔ماہ نورنے بتایا کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ’’ویلکم بے بی ڈول‘‘میں دونئے آئٹم سانگ کر رہی ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...