بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان نے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان نے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (اے پی پی) پہلی بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان نے مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ محبوب خان اور سلیم سیف اللہ خان سینئر 60 ڈبلز ٹائٹل لے اڑے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اور سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سینیٹر عثمان سیف اللہ اور سینیٹر انور سیف اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد قومی ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان آمنے سامنے ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا تاہم عقیل خان نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور انہوں نے مختلف تکنیکس استعمال کرتے ہوئے شہزاد خان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، دوسری جانب سینئر 60 ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں محبوب خان اور سلیم سیف اللہ خان نے فضل سبحان اور راشد خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...