اداکار وماڈل صدف بھٹی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت

اداکار وماڈل صدف بھٹی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت
 اداکار وماڈل صدف بھٹی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار وماڈل صدف بھٹی کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمانوں نے صدف بھٹی کونیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ قیمتی تحائف پیش کئے۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پروڈیوسر شہزاد چوہدری،قیصر افتخار ،ممتاز احمد تیزیاں،ڈائریکٹر اسلم پھلروان،اینکر نیناں،اداکارہ وماڈل روینا،ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی اکرم پھلروان،طلعت شاہ،سائرہ،پروڈیوسر یامین ملک،محرمہ علی،اویس اور فرح ہاشمی کے نام نمایاں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اسی طرح دھوم دھام سے اپنی سالگرہ مناتی ہوں میں اپنے تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میری خوشی میں شریک ہوئے ۔

مزید :

کلچر -