مڈل سیکس نے کیوی کپتان برینڈن میکولم کی خدمات حاصل کرلیں
لندن(آئی این پی) برطانوی کاؤنٹی کرکٹ کلب مڈل سیکس نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ 34 سالہ بیٹسمین انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام کے بعد مڈل سیکس کو جوائن کریں گے جہاں معاہدے کے تحت وہ کلب کیلئے 7 ٹونٹی ٹونٹی اور 4 ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔ گزشتہ سیزن میں میکولم نے واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف محض 64 گیندوں پر 158 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔