سپاٹ فکسنگ سکینڈل،اجیت اور ہیکن شاہ کی قسمت کا فیصلہ 5 جنوری کو متوقع

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،اجیت اور ہیکن شاہ کی قسمت کا فیصلہ 5 جنوری کو متوقع

ممبئی (اے پی پی) بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے والے اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 5 جنوری تک موخر کر دیا۔ ششانک منوہر کی سربراہی میں قائم بی سی سی آئی کی تین رکنی ڈسپلنری پینل نے دونوں کرکٹرز کے کیس کی سماعت کی تاہم کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی اور اس نے کرکٹرز کو 4 جنوری تک حتمی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ اب دونوں کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ 5 جنوری کو ہو گا۔ پولیس نے 2013ء میں آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کرنے کی کوشش میں چنڈیلا کو راجستھان رائلز ٹیم کے ساتھیوں سری سانتھ اور انکیت چاون سمیت گرفتار کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...