بوائڈ رینکن اور ٹم مورتگ کی آئرلینڈ کرکٹ ٹیم میں واپسی

بوائڈ رینکن اور ٹم مورتگ کی آئرلینڈ کرکٹ ٹیم میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (اے پی پی) آئرلینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم مورتگ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد انہیں پاپوا نیوگنی کے خلاف شیڈول انٹرکانٹینینٹل کپ اور ٹی ٹونٹی سیریز سمیت دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ مورتگ نے رواں برس مئی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھاجان بریسویل نے انکشاف کیا ہے کہ مورتگ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
جس کے بعد ہم نے انہیں انٹرکانٹینینٹل کپ میں پاپوا نیو گنی کے خلاف میچز، ٹی ٹونٹی سیریز اور دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے دوبارہ سکواڈ میں طلب کیا ہے۔