بھارتی کرکٹر نے زیادہ وقت تک انفرادی پریکٹس سیشن کرنے کا ریکار ڈ قائم کر دیا

بھارتی کرکٹر نے زیادہ وقت تک انفرادی پریکٹس سیشن کرنے کا ریکار ڈ قائم کر دیا

پونے (آن لائن)بھارتی کرکٹر نے زیادہ وقت تک انفرادی پریکٹس سیشن کرنے کا ریکار ڈ قائم کر دیا ہے۔ 24سالہ ویراگ مارے نے 22دسمبر کی صبح 9بج کر 30منٹ سے 24دسمبر کو دوپہر سے کچھ دیر پہلے تک پریکٹس سیشن کرکے 50گھنٹے 5منٹ اور 51سیکنڈ تک انفرادی نیٹ پریکٹس سیشن کا عالمی ریکار ڈ بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی،اس دوران انہوں نے 2447اوورز کھیلے۔ویراگ سے پہلے دو برطانوی کھلاڑیوں ڈیو نیومین اوررچرڈ ویلز نے 48گھنٹے مسلسل انفرادی نیٹ سیشن کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا رکھا تھا۔ویراگ مورے کو مالی وسائل کے سبب 8سال قبل ممبئی کی مشہور زمانہ راماکانت اچریکر اکیڈمی کو خیر آباد کہنا پڑا ، یہ وہی اکیڈمی نے جہاں سے سچن ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ کا عظیم بلے باز بننے کے اپنے سفرکا آغاز کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...