قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی،پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمر سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے انتظامات آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے ، اپنے علاقوں میں جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے منتظمین کاکہنا ہے کہ ہم نے بھرپور تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے ایک بہت اچھا ایونٹ منعقد ہوگا جس میں اس کھیل کو بہت زیادہ فروغ ملے گا پاکستان میں نیٹ بال میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کومنظر عام پر لانے کیلئے ہم بھرپور اقدامات کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...