مختصر نہیں مکمل پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے ،ظہیر عباس

مختصر نہیں مکمل پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے ،ظہیر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) آئی سی سی صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، مسقتبل میں مختصر نہیں مکمل سیریز ہونی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دونوں ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی، اب مکمل سیریز ہونی چاہئے۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ ظہیر عباس اور معین خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے معاملے پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔