انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،جوش فینائی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مقرر
ویلنگٹن (اے پی پی) اوٹاگو آف سپنر جوش فینائی آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فینائی دوسری بار میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے، اس سے قبل 2014ء میں منعقدہ ایونٹ میں انہوں نے دو میچز میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ نیوزی لینڈ بورڈ حکام کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہماری ٹیم آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ 28 جنوری کو نیپال کے خلاف شیڈول ابتدائی میچ سے قبل سری لنکا اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔