زیادہ سٹمپڈ ، مہندراسنگھ دھونی نے کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا

زیادہ سٹمپڈ ، مہندراسنگھ دھونی نے کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا

نئی دہلی (آن لائن) مہندرا سنگھ دھونی نے ایشین پروفیشنل کرکٹ میں زیادہ سٹمپڈ کرنے کا پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 سالہ دھونی نے شیکھر دھون کو سٹمپڈ آؤٹ کر کے کامران اکمل کا 208 سٹمپڈ کا ریکارڈ برابر کیا۔ یہ دھونی کا 675 واں پروفیشنل کرکٹ میچ تھا جب کہ کامران اکمل نے یہ اعزاز 658 میچ کھیل کر حاصل کر رکھا ہے۔ سابق سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا اس فہرست میں 204 سٹمپڈ آؤٹ کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...