سید کرمانی ’’سی کے نایوڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار 2015ء‘‘ کیلئے نامزد

سید کرمانی ’’سی کے نایوڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار 2015ء‘‘ کیلئے نامزد

ممبئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز سید کرمانی کو ’’سی کے نایوڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار 2015ء‘‘ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے سابق کرکٹرز کو دیا جانے والا یہ سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ سمیت پلیئر کو تعریفی خط، ٹرافی اور 25 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔ کرمانی کا شمار بھارت کے بہترین وکٹ کیپرز میں کیا جاتا ہے، انہوں نے 88 ٹیسٹ میچز میں 198 کھلاڑیوں کو شکار کیا اور سنچریوں سمیت 3 ہزار سے زائد رنز بھی بنائے۔ کرمانی نے 49 ون ڈے میچز میں 373 سکورز کئے۔ کرمانی اس سے قبل پادما شری ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...