قومی ہاکی چیمپئن شپ، وزیر اعلی الیون نے گورنر الیون کو شکست دیدی

قومی ہاکی چیمپئن شپ، وزیر اعلی الیون نے گورنر الیون کو شکست دیدی

کراچی (آئی این پی) باسٹھویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے روز وزیراعلیٰ الیون نے گورنر الیون کو شکست دے دی۔ وکٹوں کے پیچھے شکار کرنے والے سابق وکٹ کیپر معین خان بھی ہاکی اسٹک ہاتھ میں تھامے ایکشن میں نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق باسٹھویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے افتتاحی روز وزیر اعلیٰ الیون اور گورنر سندھ الیون کے درمیان یکطرفہ مقابلہ ہوا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ میچ میں وزیراعلیٰ سندھ الیون نے حریف ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا۔

اور صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔کرکٹ کے میدانوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے سابق وکٹ کیپر معین خان بھی ہاکی گراو191نڈ میں ایکشن میں دکھائی دیے۔ افتتاحی روز شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آئی۔ لوگوں نے قومی کھیل کے ایونٹس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...