بابائے قوم کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام

بابائے قوم کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) 25 دسمبر کو پریٹوریا لوڈیم میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لوڈیم شہر کے کاروباری حضرات نے اور لوڈیم کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ تقریب کا اہتمام النور ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چوہدری زاہد زمان نے قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم کے خواب کی تعبیر ہم سب پر قرض ہے‘ بانی پاکستان نے حصول پاکستان کے بعد اس خطہ عر ض کو امن و خوشحالی کا گہوارہ اور اسلامی مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنانا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...