پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دی جائے،سید علی گیلانی
سرینگر(آئی این پی )حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات میں مسلہ کشمیر کو اولین ترجیح دیں اورکشمیر یوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خون سے غداری نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پاک بھارت مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دی جائے۔