ڈربن: فیاض خان طور خیلی کانیلسن منڈیلا کی جائے پیدائش والے گھرکا دورہ
ڈربن (بیورو رپورٹ) پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین فیاض خان طور خیلی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ نیلسن منڈیلا کی جائے پیدائش والے گھر اُن کے پوتے اور پوتی کے ساتھ اور سینکڑوں بچوں کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ شکیل خان‘ فیاض اکبر ‘ شیراز خان اور پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ڈربن کے سینئر نائب صدر حیات خان بھی موجود تھے۔ فیاض خان طور خیلی اور ان کی ٹیم نے کرسمس کا سارا دن بچوں اور مدیبا کی فیملی کے ساتھ گزارا‘ بچوں میں تحائف وغیرہ دئیے گئے اور دوپہر کا کھانا بھی دیا گیا۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے دو کیک بھی کاٹے گئے۔ نیلسن منڈیلا کے پوتے اور پوتی نے گرین شرٹس پہن کر پاکستان کے ساتھ محبت اور ایک جان ہونے کا واضح ثبوت دیا۔