روس مشرق وسطی میں استحکام کے لیے کوشیش کر رہا ہے، خالد بن محمد العطیہ

روس مشرق وسطی میں استحکام کے لیے کوشیش کر رہا ہے، خالد بن محمد العطیہ

دوحہ (اے پی پی) مشرق وسطی میں استحکام کی بحالی کے لیے بہت کوششیں کی جانی چاہئیں، روس اس مقصد کے حصول کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہار قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطیہ نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروو کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ قطری وزیر خارجہ نے روس کی کوششوں کو بہت اہم قرار دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوورف نے کہا کہ مذاکرات میں دوطرفہ معاملات کے علاوہ علاقائی مسائل بھی زیر غور آئے ۔سرگئی لاوروو نے کہا کہ روس اور قطر شعبہ توانائی، سرمایہ کاری اور ایلومونیم کی تجارت میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...